وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے انتظامات کا جائزہ لینے واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شاہ محمود قریشی کے ساتھ دورہ امریکہ میں شامل ہیں،دورے کے دوران پاکستانی سفارتخانہ، وزیر خارجہ کو وزیراعظم کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ دے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ حکومت میں آنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔
وزیراعظم امریکہ کے دورے کے دوران کانگریس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات طے ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق دونوں لیڈران خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے ساتھ امریکہ افغان مذاکرات کا آغاز کرانے میں پاکستان کا کراد بھی موضوع گفتگو ہوگا۔