انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کردیا۔
زمبابوے کی معطلی کا فیصلہ آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ کو جمہوری انداز میں چلائے جانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے زمبابوے کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بورڈ چلانے کی ہدایت کی ہے۔ زمبابوے آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ زمبابوے کو آئی سی سی کی فنڈنگ بند کردی گئی ہے۔
آئی سی سی کی کرکٹ قوانین میں تبدیلی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو اب معطل نہیں کیا جائے گا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سلو اوور ریٹ پر ٹیم فی اوور 2 چیمپئن شپ پوائنٹ سے محروم ہوجائے گی۔