وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے جہاں وہ موسی خیل کے نزدیک نمل یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران موسٰی خیل میں تعمیر کیے جانے والے میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ٹیچنگ اسپتال کے سنگ بنیاد میں انیل مسرت اور ان کی فیملی بھی شرکت کرے گی یہ ٹیچنگ اسپتال رفعہ مسرت فاؤنڈیشن کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔
ٹیچنگ اسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد وزیراعظم 4 بجے ریلوے اسٹیشن میانوالی پر لاہور کے لیے چلائی جانے والی میانوالی ایکسپریس کا افتتاح بھی کریں گے، یہ ٹرین داؤد خیل سے لاہور تک چلے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد افتتاحی تقریب کے میزبان ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔