وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے ایک روز بعد ہی پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں آگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری کا محکمہ تبدیل کرکے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے کر وزیر نوجوان امور تیمور بھٹی کو سونپ دیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت کو سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔