فلم ’کتاکشا‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہدایت کار ابو علیحہ کی نئی ایکشن فلم ‘تیور’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کی کہانی محبت اور ایکشن دونوں پر مشتمل ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم رومانوی تھرلر ہے۔
ٹریلر کو دیکھ کراندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے جس میں بدلے کی آگ جلتی دیکھائی دے گی ۔فلم تیور کی کاسٹ میں اداکارہ سکینہ خان، تقی احمد، متھیرا، شارق محمود، ایمن خان اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے یہ علی سجاد شاہ (ابو علیحہ) کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا نام پہلے عارفہ رکھا گیا اور اسے دو برس قبل ریلیز کیا جانا تھا لیکن فلم ریلیز نہیں ہوپائی تھی۔
تاہم اب فلم کا نام تبدیل کرکے ’تیور‘رکھا گیا ہے اور اب یہ فلم رواں ماہ 26 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔