بلوچستان کے علاقے تربت اور حشب میں دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایف سی کے افسر سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ بلوچستان کے علاقے تربت اورحشب میں کیا گیا، حملے میں ایف سی ایک افسر سمیت چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے، شہدا میں کیپٹن عاقب،سپاہی نادر،سپاہی عاطف الطاف اورسپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔
اس سے قبل افغانستان میں چھپے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چھ جوان شہید ہوئے تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل،سپاہی علی رضا، سپاہی محمد بابر، اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
Shahadat of 6 sldrs on Pak-Afg Bdr & 4 in Bln is the sacrifice Pakistan making for peace in the region. While security of tribal areas has been improved with efforts now focused to solidify border, inimical forces are attempting to destabilise Bln. Their efforts shall IA fail.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 27, 2019