محکمہ موسمیات نے دوپہر کے وقت طوفانی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، شہر قائد کے مختلف علاقوں ایئر پورٹ، شارع فیصل، صدر لکی سٹار, آئی آئی چندریگر روڈ، فیروز آباد، پی ای ایچ ایس، گلستان جوہر، گلشن اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔
شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔
بارش کے دوران بجلی کی معطلی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے اور جلد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔
حیدرآباد میں بھی رات سے موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، مسلسل بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
اس کے علاوہ ٹھٹہ، تھرپارکر، عمرکوٹ، جیکب آباد، سیہون، ٹنڈوباگو، ٹنڈوالہ یار، بدین اور پڈعیدن سمیت ساحلی پٹی پر وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔
They will offer the best rates on slots at paypal casinos canada casinos.