شہر قائد میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے آج بھی شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ہوا کی رفتار 13ناٹیکل مائیل جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے علاقے میں گلشن حدید میں 52 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 7۔64 ملی میٹر، ناظم آباد میں39 ،صدر میں 98 ملی میٹر ، لانڈھی میں 43 ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ میں 53.7 ملی میٹر، گلستان جوہر میں 54.8ملی میٹر فیصل بیس میں، 71 ملی میٹر، مسرور بیس میں 48ملی میٹر، ائیرپورٹ کے اطراف میں 60.2ملی میٹر، اور سرجانی ٹاون میں 116.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستان سے بارش برسانے والا سسٹم بدھ کے روز تک بارش برسائے گا۔