وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بارش کے باعث پیدا ہونے والے گھبیر صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے بارش کے بعد شہر قائد کی صورت حال کا نوٹس لیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کواربوں روپےدیئے لیکن عوام کوسہولیات نہیں ملیں۔
وزیر اعظم نے علی زیدی کو فوری میئر کراچی سے رابطے اور ضروری تعاون کی ہدایت کی۔ انھوں ںے کہا کہ عوام کی پریشانی دور کرنے کے لیے میئر کراچی سے تعاون کیا جائے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو خط لکھ کر وفاق سے شہر کی حالت بہتر کرنے کے لیے مدد طلب کی ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے اس سلسلے میں ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام اور این ڈی ایم اے سے رابطے کیے اور کراچی کی صورت حال پر تعاون مانگ لیا ہے۔