مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرے کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
بھارتی فوج نے اسی دوران تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ دوسری جانب ترال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بھارتی پولیس پر دستی بم کا حملہ کیا لیکن کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔