محمد عامر کے بعد وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
وہاب ریاض اس وقت کینیڈا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں سے واپسی کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عامر بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔