امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ تھم نہ سکی۔ امریکا نے ایک بار پھر تین کھرب ڈالر کی چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کےدرمیان کشیدگی برقرار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تین کھرب ڈالر مالیت کی نئی مصنوعات پر مزید دس فیصد ٹیکس عائدکرنےکا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتا ہے، چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کما کر رقم لے جاتے ہیں۔
امریکی صدر نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرمایہ کاری سے نا کوئی حکومت چلتی ہے اور نا کوئی سیاسی جماعت فائدہ اٹھاتی ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا امریکی پابندیوں پرکہنا ہے کہ نئی پابندیاں کسی بھی طور پرمعاشی اور تجارتی تنازعات کے حل کا طریقہ کار ہیں اور ناہی یہ صحیح طریقہ کار ہے جبکہ اس سے قبل صدر ٹرمپ چین کی دوسو پچاس کھرب ڈالر کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کی 250 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔