مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نےوادی میں مزید 28 ہزار قابض فوجیوں کی تعیناتی کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی ظالم فوج کی جارحیت تھم نہ سکی۔ انتہاپسندمودی سرکار مقبوضہ وادی میں مزید اٹھائیس ہزار قابض اہلکاروں کی تعیناتی کررہی ہے جبکہ چند روز پہلےہی کٹھ پتلی بھارتی حکومت نےکشمیر میں دس ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز کی دوسو اسی کمپنیاں وادی میں لگائی جارہی ہیں۔جن میں زیادہ ترسیکیورٹی فورسزسنٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسز (سی اے پی ایف) کے افسرو اہلکار شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں یہ پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔