پولیس نے رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ بر آمد کی گئی منشیات میں 4 کلو چرس کے علاوہ کرسٹل اور ہیروئن بھی شامل ہے۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے سے زائد ہے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھائے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔