پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اس حوالے سے وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی وزارت کی پانچ اہم کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف ایونٹس بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔