تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا اور مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
ترجمان ارسا کے مطابق ڈیم میں پانی انتہائی بلند سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا ہے اور اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔
ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 198300 کیوسک ہے جبکہ تربیلا بجلی گھر سے 4888 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے۔ تربیلا ڈیم کے تمام 17 یونٹ پوری استعداد کے مطابق بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 61 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کرچکا ہے۔