ٹوئٹر انتطامیہ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا اکاؤنٹ بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے سینیٹر رحمان ملک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کے خلاف بیان میں کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے میرا دفتری اکاؤنٹ معطل کرنے کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، ٹوئٹر انتظامیہ فوری طور پر میرا دفتری اکاونٹ بحال کرے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت و مودی مظالم کیخلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے، دنیا کے ہر فورم پر بھارتی جارحیت و مودی مظالم کو بے نقاب کرتے رہینگے،نریندر مودی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے، بھارتی قابض افواج کیلئے انسانی اقدار کوئی معانی نہیں رکھتے۔
پی پی پی رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ادارے اور فورمز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث ادوایات اور اشیائے خوردونوش کی قلت کا مداوا کرے۔