وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کرے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں تاہم یہ دعوے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کرے گا۔
میں اقوام عالم کو متنبہہ کرنا چاہتا ہوں کہ بھارتی قیادت ممکنہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی سرکار کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی اور وحشت و تشدد کے راج سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک جعلی فلیگ آپریشن کا سہارا لینے کی کوشش کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 23, 2019