کراچی کے تفریحی مقام سی ویو پر پارکنگ اور ریڑھی مافیا کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ شب اس وقت پیش آیا، جب ساحل کنارے ٹھیکیداراور ریڑھی مافیا کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی،بعد ازاں دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈوں اور خنجروں کاآزانہ استعمال کیا۔
اسی دوران خنجر کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت موسیٰ کے نام سے ہوئی جبکہ دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں احمد اور حاجی عمر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق پارکنگ ٹھیکیدار اور پتھارے کے ٹھیکیدار کے درمیان تصادم ہوا، جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں باپ بیٹے ہیں، پولیس نے موقع پرپہنچ کر چھ افرادکو حراست میں لے کرتھانے منتقل کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔