وزیراعظم عمران خان آج صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز کےاکیڈمک بلاک کاافتتاح کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے، جہاں صوابی کے علاقے توپی میں غلام اسحاق خان یونیورسٹی جائیں گے اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کریں گے۔
ازیراعظم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے، اس موقع پرخیبرپختونخواکابینہ عمران خان کے ہمراہ ہوگی۔
خیال رہے وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے، خطاب شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا۔