پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
منگل کے روز کاروبار کا آغاز 30 ہزار 57 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست تیزی رہی۔ کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس کے ساتھ ہوا۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کچھ تیکنیکی مسائل کے باعث تاخیر سے ہوا تاہم کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 29 ہزار 672 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 30 ہزار کی سطح عبور کر گیا اور انڈیکس 506 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 30 ہزار 178 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا لیکن کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 57 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز کے باعث سرمایہ کار مطمئن نظر آئے۔