کراچی میں دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچے کے علاقے کھاردارمچھی میانی مارکیٹ کےقریب سوئے ہوئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ بارش کےبعد مخدوش ہونیوالی پرانی عمارت دیوی بلڈنگ اچانک زمیں بوس ہوگی۔ زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر علاقہ مکین اور پولیس موقع پر پہنچے اور عمارت کے ملبے سے میاں بیوی کی لاشوں، دو بچیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو ذرائع کے کہنا ہے کہ میاں بیوی کی شناخت اکرم اور نازیہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملبے تلے زندہ بچ جانے والی دونوں بچیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال اور ان کے والدین کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمارت کے مالک کی جانب سے کئی بار عمارث خالی کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن عمارت خالی نہیں کی گئی اور یہ افسوس ناک واقعہ رونما ہوگیا۔