پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 214 کی سطح پر ہوا اور 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 157 کی سطح پر دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 29 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز 100 انڈیک