وزیراعظم عمران خان نے آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ آج مظفر آباد روانہ ہوں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعرات کو ترجمان کا اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ جمعہ کو ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جب کہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔
یہ پڑھیں: کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، وزیراعظم
اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت وزیراعظم یوم دفاع کشمیری شہداء کے ساتھ منانے کے لیے آج آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد جائیں گے جہاں وزیراعظم کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔