وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے مشاورت کیلئے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا جس میں حکومت کی جارحانہ پالیسی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، حکومتی رابطوں سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پر بھی مشاورت ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر کفایت شعاری اپناتے ہوئے مختصر وفد کے ہمراہ نجی ائیر لائن کے ذریعے امریکا جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر صرف 67 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔
ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے نیویارک دورہ پر اٹھنے والے خرچ کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ آصف زرداری نے ستمبر 2012ء میں نیویارک کا دورہ کیا۔
آصف زرداری کے دورہ پر قومی خزانے سے 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016ء میں دورہ پر 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالرز خرچ کئے۔