کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 31 ہزار908 پر ہوا اور 100 انڈیکس 95 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 813 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 19 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 928 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 76 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 104,596,900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,857,309,071 بنتی ہے۔