وزیراعظم عمران خان آج طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ حکومت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ضلع خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے،جہاں وہ پاک افغان طورخم بارڈ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے،اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور ارباب شہزاد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ساتھ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم اور دیگر اداروں نےانتظامات مکمل کر لیے ہیں، سرحد کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومزید فروغ حاصل ہو گا۔ حکومت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے طور خم بارڈر کا ہنگامی دورہ کر کے وہاں سرحد کو 24 گھنٹے کھولنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔
خیال رہے کہ درّہ خیبر کا مقام اس خطے میں صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے، پاک افغان سرحد کھولنے سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔