میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کی جانب سے صفائی مہم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کے کچرے کے حوالے سے میری کل وزیر بلدیات ناصر شاھ سے ملاقات ہوئی تھی، ہم نے سندھ حکومت کی صفائی مہم کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اب ہمیں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے، صفائی مہم کے حوالے سے تمام اضلاع کو سندھ حکومت کا ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے۔