ترکی حکومت نے آزاد کشمیر میں آنے والے شدید زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے سفیر نے صدر آزادکشمیر سے رابطہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔
ترک حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کے ضلع میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور دلی رنج کا بھی اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار ہمدردی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پیشکش پر ترکی کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔