پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسری روز کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔
بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 829 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 814 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 78 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 751 پوائنٹس پر موجود تھا جبکہ ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس 47 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 31 ہزار 798 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 315 پوائنٹس تک کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 436 پوائنٹس تک گر گئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام 78 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 31 ہزار 829 پوائنٹس پر ہوا۔