شہر قائد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ تاخیر کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے جس کے سبب نیشنل اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا ہے اور میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اسٹیڈیم میں پچز کو ڈھانپ دیا گیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ تین بجے شروع ہوگا۔ اس وقت پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ ایک سے دو گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔