محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر آج سے اثر انداز ہو گا جس کے بعد اتوار کے روز تک خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اگلے چار سے پانچ روز کے دوران ہزارہ مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش دیر میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں 41 ڈگری رہا۔