آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ چند مقامات پر پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان اور سندھ کے تمام اضلاع میں اکژ مقامات پر جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اور زیریں اضلاع جبکہ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش کیوجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اور موسلادھار بارش کیوجہ سے زیریں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ موجود ہے۔
گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا (ضلع دیر، کاکول ، میرکھانی ، کالام ، بشام ، دوریش ، پاراچنار، چترال ، مالم جبہ ، پٹن، بونیر ، سیدوشریف، بالاکوٹ) میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر ، پنجاب (ضلع قصور، خانپور، سیالکوٹ اورنارووال)، سندھ (کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص) کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔