نتہاپسند مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں امریکی سینیٹر کو بھی داخلے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق انتہاپسند مودی سرکار نے اپنی مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنی دہشتگردی چُھپانے کیلئے اپنے سیاست دانوں کے بعد اب امریکی سینیٹر کو بھی داخلے سے روک دیا۔ کرس وان ہولین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کاجائزہ لینے کیلئے وادی جانا چاہتے تھے۔
ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولین مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر اپنی تشویش کا اظہار کئی بار کرچکے ہیں۔ انہوں نے مودی کے سب اچھا ہے کے دعوے کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر جانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر مودی حکومت کو درخواست بھی دی گئی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ حالات درست نہیں ہیں۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولین کاکہنا ہے کہ وادی میں سب اچھا ہے تو بھارت غیر ملکی صحافیوں اور وفود کو وادی کا رخ کرنے کیوں نہیں دے رہا۔