پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔
پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33,033.32 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں کافی تیز رہیں اور پانچ دن میں 963 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 32 ہزار 752 پر تھا اور پہلے سیشن میں مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔