ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 20 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔ قرض کی رقم بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کیلئے استعمال کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 کروڑ ڈالر کااضافی قرضہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔ رقم غریب افراد کی نقد امداد اور ادارہ جاتی بہتری کے منصوبوں میں استعمال کی جائے گی۔ بینک کے مطابق بی آئی ایس پی میں نقد امداد کی بہتر تقسیم کیلئے ریسرچ یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 50 لاکھ خاندانوں کی مالی کفالت کررہا ہے اور پروگرام کے تحت اب تک 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔