تحریک انصاف نے پنجاب سمیت ملک بھر میں تاجر تنظیموں میں بھرپور نمائندگی کیلیے انصاف ٹریڈرز ونگز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کی چاروں ریجنل تنظیموں کے صدور، سیکریٹریز کی تعیناتی کے بعد ضلعی،تحصیل،سٹی تنظیموں کا اعلان کیا جائے گا، تاجروں کے تمام شعبہ جات میں ہم خیال تاجر رہنماؤں کو شامل کر کے انصاف ٹریڈرز ونگز بنائے جائیں گے۔
تحریک انصاف کے ریجنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف عباسی نے کا کہنا ہے کہ ہمیں لوٹا ہوا تباہ حال پاکستان ملا تھا، کڑے معاشی فیصلوں سے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکال دیا ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، جتھے بنانے، توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں ہوگی۔اپنے حلقہ سے مستردشدہ شخص 20 کروڑ عوام کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔