اسلام آباد: ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا۔
جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق سینیٹر اور جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےا ستفسار کیا کہ کیا حافظ حمد اللہ کے بچے بھی ہیں؟ کیا ان کے بچوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہے؟
نادرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دسمبر 2018 میں پہلی بارحافظ حمد اللہ صاحب کوخط لکھ کربلاک کیا گیاتھا، ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کو آگاہ کیا گیا تھا لیکن حافظ حمد اللہ کمیٹی میں پیش ہوئے تھے، ان سے اس کمیٹی نے دستاویزات طلب کیں جو دستاویزات حافظ حمد اللہ نے پیش کیں وہ بوگس نکلیں۔
عدالت نے نادرا کا مؤقف سننے کے بعد حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرنے کا نادرا کا فیصلہ معطل کردیا اور نادرا سے شہریت منسوخی پر دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ نادرا یا وزارت داخلہ تاحکم ثانی حافظ حمد اللہ کے خلاف کوئی اقدام نہ کرے۔