نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کو 14رنز سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔
نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹم ساﺅتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 181 رنز کا ہدف دیا۔
کولن ڈی گرینڈہوم نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندون پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55، مارٹن گپٹل نے 33 اور راس ٹیلر نے 27 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے ٹام کیورن نے دو، ثام کیورن، ثاقب محمود، براﺅن اور پارکنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹون کے نقصان پر 166 رنز بناسکی، ڈیوڈ میلان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 رنز بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے، ونس 49 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
کیویز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 14 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ کے فرگوسن اور ٹکنر نے دو، دو جبکہ ایش سودھی اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔کولن ڈی گرینڈہوم کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔