پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 502 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 502 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 35 ہزار 358 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز سے ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔
گزشتہ روز یعنی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغٓاز35 ہزار 277 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 608 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔