مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہو گا، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں، سب کو تیار رہنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں، اس کے باعث شدید نقصان کیلئے تیار رہیں۔
وفاقی وزیر نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہوگا،بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کررہا ہے،پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں، تیار رہیں۔