پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں مسافر ٹرین تیز گام ایکسپریس میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 70 سے زائد افراد میں سے 30 افراد کی میتیں میر پور خاص جبکہ ماں بیٹے سمیت 3 افراد کی میتیں سہراب گوٹھ کراچی کے سرد خانے پہنچا دی گئی ہیں۔
لیاقت پور ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے شہرِ قائد کے رہائشی مزید 3 افراد کی میتیں کراچی منتقل کیے جانے کے بعد اب تک اس حادثے کی کراچی منتقل کی جانے والی لاشوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
پاکستان ریلوے کے بدترین حادثے سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے کراچی سے تعلق رکھنے والےمزید 3 افراد کی لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ سے شناخت کے بعد کراچی میں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
افسوسناک حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والوں میں گلستانِ جوہر کے رہائشی ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے سانحے کے باوجود حکومت نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔
سانحے میں جاں بحق ہونے والا ممتاز حسین مہران ٹاؤن کا رہائشی تھا، غم سے نڈھال بھائی نے وزیرِ ریلوے کی جانب سے سلنڈر پھٹنے کا دعویٰ مسترد کرتے شیخ رشید سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔
ادھر سانحۂ تیز گام میں جاں بحق 30 افراد کی میتیں آج صبح میر پور خاص پہنچا دی گئیں، لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی۔