سندھ کے ضلع مٹیاری میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
حادثے کی وجہ سے قومی شاہراہ کی ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔