آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ واحد وکٹ کیپر محمد رضوان انجرڈ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عابد علی نے آسٹریلیا اے کے درمیان پریکٹس میچ کے دوسرے روز کیپنگ کے فرائض نبھا رہے ہیں۔
میچ کے دوسرے روز جب پاکستان کی بیٹنگ کے دوران محمد رضوان کے انگوٹھے پر گیند لگی، جس پر طبی امدداد کے بعد وہ تکلیف کے باوجود کریز پر موجود رہے، وہ 6 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ جب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو شاہین شاہ آفریدی کے ایک تیز گیند محمد رضوان کے ہاتھ پر لگی جس پر وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ عابد علی نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریان نبھائیں، جبکہ امام الحق متبادل فیلڈر کے طورپر میدان میں موجود ہیں۔