گوا میں بھارتی نیوی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں پائلٹ کیپٹن ایم شیوکند اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادیو سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ گوا میں ورنہ چرچ کے قریب کھلے علاقہ میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے اطلاعات کے مطابق طیارہ میگ 29 کے پرندہ ٹکرانے سے حادثے کا شکار ہوا تاہم دونوں سوار محفوظ رہے۔
طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس میں آ گ لگ گئی جس کے بعد ورنہ اور مارگا سے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق
طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسی ماہ ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔ شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔
قبل ازیں بجلی کی تاروں میں پھنس کر ہی بھارت کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ جبکہ فروری میں بھی پاک فضائیہ نے بھارت کو زبردست سرپرائز دیتے ہوئے ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔