گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بعد ایک اور پاکستانی ماڈل سمارہ چوہدری کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں۔
ماڈل سمارہ چوہدری مختلف ٹی وی اشتہارات اور دیگر پراجیکٹس میں ماڈلنگ کرچکی ہیں۔ وائرل ہونے والی چند تصاویر اور ویڈیوز میں سمارہ نہایت مختصر کپڑوں میں جب کہ کچھ ویڈیوز میں بالکل برہنہ نظر آرہی ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق سمارہ چوہدری کی ویڈیوز 2018 میں لاہور کے ایک ہوٹل میں بنائی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک گینگ (گروہ) فنکاروں کے فونز ہیک کرنے اور ان کے فونز سے نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کرنے کے حوالے سے سرگرم ہے۔ اس کے علاوہ یہ گینگ مبینہ طور پر فنکاروں کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کو بین الاقوامی پورنوگرافی سائٹس پرغیر قانونی طور پر فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے۔ ماڈل سمارہ چوہدری کا اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ رابی پیرزادہ سائبر کرائم کا شکار ہوچکی ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے باقی زندگی اللہ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔