پاکستان نے پیرس میں ہونے والے انتخابات میں 154ووٹ حاصل کرکے دوبارہ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوگیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے، اور پیرس میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کو 154 ووٹ حاصل ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کا انتخاب ایک بار پھر عالمی برادری کے اعتماد اور یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل 2015 میں بھی یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوچکا ہے اور یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان کو دوبارہ رکن منتخب کیا گیا ہے، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔