آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیراور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔
کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام، بگروٹ، قلات منفی02 اور دالبندین منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔