پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئےسری لنکا کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
دیموتھ کرونا رتنا دورہ پاکستان میں ٹیم کی قیادت کریں گے،ٹیسٹ اسکواڈ میں سری لنکا کے تمام ریگولرکھلاڑی شامل ہیں،ٹیم میں اوشادا فرنانڈو، کوشل مینڈس، اینجلومیتھیو، دنیش چندی مل، کوشل پریرا، تھریمانے، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشن ڈیک ویلا، دلرووان پریرا،لاستھ ایمبول، سورنگا لکمل، لاہیروکمارا، وشوا فرنانڈو، کاسن رجیتا اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم دس سال بعد دوٹیسٹ میچزکی سیریزکیلئے8دسمبرکوپاکستان پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ 11دسمبرسے راولپنڈی میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچزآئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کاحصہ ہیں، سری لنکا نے پاکستانی سرزمین پرآخری بار2009میں ٹیسٹ کھیلا تھا۔