وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کایبنہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کو بجلی، گیس کی قیمتوں اور مہنگائی پر بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک کے سیاسی اور معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گااور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر مشاورت ہوگی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں اسمگلنگ ایکٹ کے تحت بلوچستان میں اسپیشل ایپلٹ کورٹ کے قیام کی منظوری دی جائے گی جبکہ اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں تعیناتیوں اور تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی اور ورکرز ویلفئر فنڈ کی گورنر باڈی کی ازسر نو تشکیل دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں لوگل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد کی تشکیل کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے اور مسابقاتی کمیشن کی آٹا اور چینی کی قیمتوں میں ہیر پھر سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گا۔
وزارت قومی صحت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے اس کے علاوہ کابینہ کو گیس اور بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ بریفنگ دی جائے گی وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔